27 اگست 2012 - 19:30

افغانستان کے ارکان پارليمان نے ملک کے صدر حامد کرزئي سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ عام شہريوں کے خلاف امريکي ڈرون حملوں کا سلسلہ فوري طور پر بند کرائيں-

ابنا: افغانستان ارکان پارليمان نے صدر حامد کرزئي سےمطالبہ کيا ہے  کہ وہ غاصب امريکي اور نيٹو فوج کي جانب سے عام شہريوں کے خلاف کئے جانے والے ڈرون حملوں کي روک تھام کے موثر طريقوں کا جائزہ لينے کے لئے لويہ جرگے کا اجلاس بلائيں-
بدنام زمانہ امريکي خفيہ ادارہ سي آئي اے، جو دنيا بھر ميں امريکي ڈرون حملوں کا ذمہ دار ہے پاکستان اور افغانستان کے خلاف مسلسل ڈرون حملے کر رہا ہے-
امريکہ کا دعوي ہے کہ ڈرون حملوں ميں شدت پسندوں کو نشانہ بنايا جارہا ہے ليکن عيني شاہدين اور اعداد و شمار اس  بات کي نشاندھي کرتے ہيں کہ امريکي قاتل ڈرون طياروں کے حملوں ميں زيادہ تر عام شہري ہي مارے جارہے ہيں-
افغان پارليمان کے ارکان کا خيال ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں ميں عام شہرويوں کے خلاف ہونے والے امريکي ڈرون حملوں کي روک تھام ميں  افغان حکومت اور فوج کي  ناتواني کو ديکھتے ہوئے لويہ جرگے کا انعقاد ضروري ہوگيا ہے کہ تاکہ ايسے حملوں کے تدارک کے لئے حتمي فيصلہ کيا جاسکے -
اگرچہ حکومت افغانستان اور کابل ميں تعينات نيٹو کي ہائي کمان نے ايک معاہدے پر دستخط کئے ہين جس کے تحت غير ملکي فوج کو افغانستان ميں شبانہ کاروائيوں اور خود سرانہ حملوں سے روک ديا گيا ہے ليکن امريکہ اور نيٹو کي افواج نہ صرف يہ کہ اس معاہدے پر عمل نہيں کر رہي ہيں بلکہ دہشتگردوں کے مقابلے کے نام پر انہوں نے عام شہروں کے خلاف ہوائي اور زميني حملوں ميں اضافہ کردياہے  -
ان حملوں کے جاري  رہنے کے باعث افغانستان کے عوام ميں امريکہ کے خلاف نفرت اور غم و غصے ميں زبردست اضافہ ہوگيا ہے- غير ملکي فوجيوں کے خلاف افغان پوليس اہلکاروں يا پوليس کي ورديوں ميں ملبوس مسلح افراد کے حملوں کو  افغان عوام کے  اسي غم و غصے کي علامت قرار ديا جارہا ہے جس نے امريکہ اور نيٹو دونوں کو سخت پريشاني ميں مبتلا کرديا ہے-
لہذا افغانستان کے ارکان پارليمان نے   عوام، حکومت اور قومي اقتدار اعلي پر غير ملکي قبضے کے منفي اثرات کو سامنے رکھتے ہوئے لويہ جرگہ بلانے کا مطالبہ کيا  ہے تاکہ عام شہريوں کے خلاف امريکي حملوں کي روک تھا کا کوئي موثر طريقہ تلاش کيا جاسکے- کيونکہ افغانستان پر غاصبانہ قبضہ جمانے والے ممالک جنہوں نے دہشتگردي کے خاتمے کے نام پر افغانستان پر قبصہ کيا تھا اب خود ہيں اس ميں بدامني اور قتل و غارتگري کے  اصل عامل  بنے ہوئے ہيں-

.......

/169